لوقا 6 باب 31 آیت: ” اور جیسا تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں تم بھی اُن کے ساتھ ویسا ہی کرو”۔
کیا محبت خدغرض ہو سکتی ہے؟ نہیں! محبت خدغرض نہیں ہوسکتی۔ کیونکہ خدا محبت ہے اور خدا خدغرض نہیں ہے۔ ہم خدغرض ہو سکتے ہیں۔ میں یہ تو کہہ سکتا ہوں کہ میں خدغرض نہیں ہوں، خاص طور پر اپنے خاندان کے ساتھ لیکن یہ جھوٹ بھی ہو سکتا ہے۔
اوپر خدغرضی کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں کبھی بھی شفاء نہیں مل سکتی۔ خدغرضی صرف اپنے بارے میں سوچنے کو کہتے ہیں نہ کہ دوسروں کے بارے میں سوچنا۔ لیکن خدا ایسا نہیں ہے۔ وہ بغیر کسی وجہ سے ہماری طرف نہیں آتا۔ وہ ہمیشہ صابر اور مہربان خدا ہے۔ وہ کسی بھی مطالبے اور اُمید کے بغیر ہم سے محبت کرتا ہے۔ خدا کی محبت پاک ہے۔ یہ وہ محبت ہے جو ہمارے رشتوں میں طاقت پیدا کرتی ہے۔ لیکن دوسری طرف خدغرضی صرف دُکھ دیتی ہے۔
کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ اُس کے ساتھ برا سلوک کیا جائے۔ کوئی بھی شخص یہ نہیں چاہتا کہ اُس کے ساتھ ذلت آمیز سلوک کیا جائے اور یہی بائبل میں لکھا ہے کہ ” اور جیسا تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں تم بھی اُن کے ساتھ ویسا ہی کرو”۔ یہ ہمارے دشمنوں کے لئے بھی ہے۔ یسوع مسیح یہ کہہ رہے ہیں کہ خدغرضی کا اِنسانی زندگیوں میں کوئی کام نہیں ہے۔
بائبل آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ آپ مسیح کے فضل اور علم میں بڑھیں۔ مسیح کو جاننا آپ کی زندگی کو بدل دیتا ہے۔ وہ آپ کی سوچ کو سمجھتا ہے اور آپ کے کردار کو بدلتا ہے۔ وہ آپ میں ایک ایسا دِل پیدا کرتا ہے جو مسیح پر بھروسا رکھتا ہے۔ اِس بھروسے کے ذریعے آپ میں خدا کی محبت ظاہر ہوتی ہے اور وہ محبت خدغرض نہیں ہے۔