jcm-logo

اپنے آپ کو خُداوند یسوع مسیح کے حوالے کرنے کی دُعا

اے خُداوند یسوع مسیح، میں تیرے حضور حاضر ہوآ ہوں، میں اپنے آپ کو تیرے حوالے کرتا ہوں، جیسا کہ میں ہوں، میں اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں، میں اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہوں، مجھے معاف کر دے۔ میں تیرے نام سے، اُن سب لوگوں کو معاف کرتا ہوں جنہوں نے میری مخالفت کی تھی۔ میں شیطان، شیطانی روحوں اور اُن کے تمام بُرے کاموں کو چھوڑتا ہوں۔

میں اپنے آپ کو تیرے حوالے کرتا ہوں، اے خُداوند یسوع مسیح؛ میں تجھے اپنے خُداوند اور نجات دہندہ کے طور پر قبول کرتا ہوں۔ مجھے شفاء دے، مجھے بدل دے، اور میرے جسم، روح اور روحانیت کو قوت بخش۔

اے خُداوند یسوع میرے پاس آ، مجھے اپنے پاک خون سے ڈھک دے، اور مجھے روح القدس سے بھر دے، میں خُداوند یسوع مسیح سے محبت کرتا ہوں، میں خُداوند یسوع مسیح کی تعریف کرتا ہوں، میں یسوع کا شکر کرتا ہوں، میں اپنی زندگی کے ہر دن اُس کی پیروی کرونگا۔ کیونکہ تو ہی میرا محافظ ہے اور تو ہی میرا بنانے والا ہے۔ تیرے ہی وسیلے سے ہمیں سب کچھ ملا اور تیرے ہی وسیلے سے ہمیں ملے گا۔ ہم صرف تجھ پر ہی ایمان رکھتے ہیں اور تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ آمین!