ایک مسلمان جو کہ اپنے آپ کو شام کا مہاجر ظاہر کروارہا تھا، اُس نے برلن میں ایک کرسمس مارکیٹ میں تیز رفتار ٹرک چلاتے ہوئے 12 لوگوں کو قتل اور 10 لوگوں کو زخمی کردیا۔ کچھ دِن پہلے مصر میں ایک مسلمان گرجاگھر میں داخل ہوا اور اُس نے وہاں پر بم سے دھماکہ کرتے ہوئے 35 عورتوں اور بچوں کو قتل اور باقی لوگوں کو زخمی کر دیا تھا۔ اِس کے جواب میں، ایک مسلمان عورت نے خبروں پر اپنے آپ کو خوشگوار ظاہر کرواتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ توحید کو نا پسند کرنے کی وجہ سے یہ مسیحی اِسی کے مستحق تھے۔
اگر اُس کا نظریہ تمام مسلمانوں کا نظریہ ظاہر کرتا ہے تو مسلمان شاید ایک بات بھول گئے ہیں۔ مسیحی کسی دوسرے شخص کو نہیں مانتے اور نہ ہی کسی کو خُدا کے برابر درجہ دیتے ہیں، جس کے بارے میں مسلمان اکثر دعویٰ کرتے ہیں۔ کیونکہ مسیحی وہ ہیں جن کو یہ پتا ہے کہ خُدا اپنی آسمان کی بادشاہت کو چھوڑ کر خود زمین پر آئے اور ایک اِنسان کی طرح پیدا ہو کر اُنہوں نے ہماری طرح جی کر ہماری زندگی کا تجربہ حاصل کیا۔
وہ خدمت کرنے کے لئے آئے اور یہاں تک کہ وہ ہماری خاطر مرنے کے لئے بھی آئے، تاکہ ہم خُدا کے ساتھ ایک اچھی زندگی گزاریں۔ خُدا نے اِنسان کے گناہوں اور بدکاریوں کے لئے جوابات فراہم کیے، اُن لوگوں کو جواب دیا جو ٹرک چلاتے ہوئے بے گناہ خاندانوں کو قتل کرتے ہیں، جو عورتوں اور بچوں کو دھماکوں میں اُڑا دیتے ہیں، جو بے گناہوں کی موت پر خوشیاں مناتے ہیں۔
یقیناً، مسیح دُنیا کی روشنی ہیں، اور وہ سب کو روشنی دیتے ہیں، وہ لوگوں کو خُدا کے کلام کی تعلیم دیتے ہیں، وہ لوگوں کو اچھائی اور بُرائی کی تعلیم دیتے ہیں اور لوگوں کو امن، محبت اور احساس کی تعلیم دیتے ہیں۔ خُداوند ہماری روشنی اور نجات ہے۔
تو ہم ” یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے” کے پڑھنے والوں کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں چاہے وہ مسلمان ہوں، ہندوں ہوں، مسیحی ہوں یا وہ کسی بھی ایمان سے تعلق رکھتے ہوں، چاہے وہ مسیح سے محبت کرتے ہوں یا نہ، اور چاہے وہ مسیحیوں سے محبت کرتے ہوں یا نفرت کرتے ہوں۔ ہم آپ کے لئے، آپ کے خاندان اور آپ کے مستقبل کے لئے خُداوند کی برکتوں کی خواہشات رکھتے ہیں۔ یہ مبارک باد دینے کا سب سے اچھا رویہ ہے: آپ سب کو ہماری طرف سے "میری کرسمس” خُدا آپ سب کو برکت دے۔
گراہم فورڈ اور ڈیوڈ روتھفس۔