jcm-logo

خدا شفاء دیتا ہے

خدا شفاء دیتا ہے - خداوند کی برکات - یسوع مسیح کا فضل ہم سب کے لئے ہے

2 کُرنتھیوں 12 باب 9 آیت:

” مگر اُس نے مجھ سے کہا کہ میرا فضل تیرے لئے کافی ہے کیونکہ میری قُدرت کمزوری میں پُوری ہوتی ہے۔ پَس مَیں بڑی خُوشی سے اپنی کمزوری پر فخر کرُوں گا تاکہ مسیح کی قُدرت مُجھ پر چھائی رہے”۔

1۔ "رونے کی اجازت نہیں ہے”۔

2۔ "اپنی تکلیف اپنے تک ہی رکھو”۔

3۔ "دوسروں کو اپنی کمزوری کے بارے میں نہ پتا لگنے دیں”۔

یہ وہ چیزیں ہیں جو ہم پوری زندگی سُنتے آئے ہیں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے وزن کو سہی سے نہیں سمبھال پاتے۔ آپ کو یہ بات سُن کر حیرانی ہو گی کہ کتنے لوگ روزانہ اِس چیز کا شکار ہوتے ہیں۔

ہم اس دُنیا میں رہتے ہیں جہاں ہار کو کمزوری کہا جاتا ہے۔ ہمیں یہ بھی سکھایا جاتا ہے کہ ہم سچ پر پردہ رکھیں کیونکہ ” یہ بہتر ہو گا کہ آپ اُسے اپنے تک رکھیں” اور ہمیں کمزوری سے نہیں بلکہ اپنی طاقت کے ساتھ مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔

آج ہماری دُنیا غلط نظریات کی بنیاد پر چل رہی ہے۔ سچائی یہ ہے کہ یہ نظریہ کسی بھی وقت ختم ہو سکتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ صرف میری رائے ہے، میں یہ سوچتا ہوں کہ میرا نظریہ بلکل سہی ہے۔

میں اُس خدا پر ایمان رکھتا ہوں جو برکت، محبت اور دوسرا موقع دینے والا خدا ہے۔ اور اگر یہ سب اُس کی برکات سے نہ ہوتا تو میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں آج یہاں نہ ہوتا۔ تو میں کب کا مِٹ چُکا ہوتا۔

میں اپنے گزرے کل پر فخر کرتا ہوں۔ لیکن میں اپنے داغوں کو اپنے ساتھ ساتھ لے کر چلتا ہوں کیونکہ میں اپنے آپ پر فخر کرتا ہوں کہ میں مسیح مَیں کیا بن گیا ہوں۔ یہ داغ مجھے یہ یاد کرواتے ہیں کہ میں ہر چیز پر فتح پا سکتا ہوں اور یہ شفاء صرف خدا کی بدولت ممکن ہے۔

میری ناکامی اور غلطیاں میرے لئے خزانہ نہیں ہیں۔ لیکن اُن کی وجہ سے میں آج خداوند کی برکت کی ایک زندہ گواہی ہوں۔ آپ بھی یہی گواہی ہیں۔

آپ کی کہانی اُس کا جلال ہے۔ اسے دُنیا کے ساتھ بانٹیں۔ اپنے داغوں کو نہ چھُپائیں، اُنہیں خداوند کی برکت کی گواہی کے طور پر اپنے ساتھ رکھیں۔ خداوند کی برکات کی زندہ گواہی بن کر زندگی گزاریں۔ خداوند آپ سب کے ساتھ ہو۔ آمین!