jcm-logo

کھانے کے وقت کی دُعا

خدائے قادر، ابدیت کے باپ، سلامتی کے شہزادے تیرا شکر ہو کہ تو اپنی مُٹھی کو کھولتا اور ہر جاندار کو خوراک عطا کرتا ہے۔ اے باپ ہم اِس کَھانے کے لئے تیرا شکر کرتے ہیں۔ اے باپ اِس کھانے کے لئے جو آج تو نے ہمیں دیا ہے اِس کَھانے کو برکت دے اور جن ہاتھوں نے اِسے تیار کیا ہے اُن کو بھی برکت دے۔ اے باپ بخش دے کہ ہم اِس کھانے کو کھا کر جو برکت حاصل کریں اُسے تیرے کاموں کے لئے استعمال کریں اور ہم خاص طور پر تیری منت کرتے ہیں کہ اُن ناداروں، غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور تنگدستوں کی طرف اپنا ہاتھ بڑھا کر اُن کو بھی یہ عطا کر جن کے پاس کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ یسوع مسیح کے نام میں آمین!