jcm-logo

اولاد کے لئے دعا

اولاد کے لئے دعا - خداوند سے اولاد کی دعا - خدا سے تمام نعمتوں کا شکرگزار ہونا

اے خداوند میں اپنی اولاد کے لئے دعا مانگتا ہوں۔ اے خداوند آپ نے مجھے اولاَد جیسی نعمت بخشی۔ اے خداوند تو ان کو میرے بڑھاپے تک کا سہارا بنا۔ وہ جیسے جیسے عمر میں بڑھتے جائیں ویسے ویسے تیری بادشاہی کو جلال دے سکیں۔ وہ پڑھیں لکھیں اور تیرے نام کو روشن کریں۔ اے خداوند وہ جس جگہ کام کریں تو اس جگہ کو مسح کر تاکہ وہ ترقی پائیں۔ اے خداوند وہ دن بہ دن آگے بڑھیں اور محنت سے کامیابی حاصل کریں۔ وہ ہر کام آپ کی مرضی کے مطابق کریں اور آپ ہی کے نام کو مبارک کہیں۔ اے خداوند میں ان لوگوں کے لئے بھی دعا مانگتا ہوں جن کے پاس اولاد نہیں ہے۔ اے خداوند تو ان جوڑوں کو بھی اولاد جیسی نعمت دے تاکہ وہ بھی اپنی زندگی مکمل طور پر خوش حالی سے بسر کر سکیں۔ آمین!