jcm-logo

کون ہے یسوع مسیح؛ بادشاہ یا ایک زخمی فقیر جسے آپ کے لائک اور آمین چاہیے؟

کون ہے یسوع مسیح؛ بادشاہ یا زخمی فقیر جسے آپ کے لائک آمین چاہیے؟ - یسوع کی اہمیت

ہم میں سے بہت سے ایسے کم عقل لوگ ہیں جن کا کام فیس بک پر ایسی تصاویر لگانا ہے جن میں یسوع مسیح کو برا اور زخمی حالت میں دکھایا گیا ہو، جن پر ہم میں سے بہت سے لوگ پڑھے بغیر لائک اور آمین کر دیتے. میرا اہم سوال آپ سب مسیحیوں سے یہ ہے کہ کون ہیں یسوع مسیح ایک بادشاہ یا فقیر؟

کیا وہ کوئی انسان ہیں جن کی آپ نے زخمی تصاویر خود بنائیں، ان پر یسوع نام لکھا اور پھر فیس بک پر لگا کر لوگوں سے کہا کہ لائک کریں؟ یسوع مسیح زندہ ہیں. اُنہوں نے موت پر فتح پائی ہے. خوبصورت اور روحانی حالت میں وہ آسمان پر اٹھائے گئے تھے. اس کے باوجود بھی کیا آپ کو ایسا عمل کرتے وقت ذرا بھی شرم محسوس نہیں ہوتی ہے؟ کیا آپ کو نہیں لگتا ہے کہ آپ اپنے خدا کا مزاق بنا رہے ہیں؟

یسوع مسیح ہمارا نجات دہندہ اور اس کل کائنات کا بادشاہ ہے. اِس بات کو جان اور سمجھ لیجئے اور بند کیجئے یسوع مسیح کی صلیبی زخمی تصاویر پر عوام سے لائک مانگنا. ایسی تصویر بنانے والے بے شرم اور اس پر لائک اور آمین کہنے والے ہم میں سے بہت سے جاہل ہیں جو اپنے یسوع کی ایسی تصاویر کی روک تھام کرنے کی بجائے انہیں بڑھاوا دیتے ہیں۔

آپ خود سوچئے کہ کیا ایسا کرنا درست ہے؟ خدا کی ایسی تصاویر بنا کر نمائش کرنا گناہ نہیں تو اور کیا ہے؟ ہمارا خدا ایک مظلوم، چوٹ کھایا مجبور خدا نہیں ہے. جتنا زیادہ ہو سکے ایسی زخمی تصاویر کو فیس بک پر شئیر کرنا بند کریں. یسوع مسیح خدا ہے اور ہمارا نجات دہندہ ہے. خدا کی عزت کرنا سیکھئے. خدا کو آپ کے ترس کی ضرورت نہیں ہے. وہ آسمان اور زمین کا خالق و مالک ہے. پاک کلام کی آیات پوسٹ کریں، یسوع مسیح کے معجزے لوگوں تک پہنچائیے، ان کے امن کے پیغام کو دنیا کو سنائیں، یہ ہوگی درست اطلاح اور سہی مسیحی اعمال۔

آمین کے حقیقی معنی ہیں: خدا ایسا کرے / خدا اس بات کو پورا کرے. اس لئے اس پاک لفظ کا غلط استعمال نہ کیجئے. مسیح میں آگے بڑھیں اور درست اطلاح پر اپنی رائے پیش کریں نہ کہ جاہلیت کی مثال دیں. آمین!

ز.ق
کوالا لمپور – ملیشیا