jcm-logo

تثلیث کیا ہے اور کیوں ہے؟

اکثر میرے دوستوں کی طرف سے ایک سوال پوچھا جاتا تھا کہ تثلیِث کو ہی کیوں مانا جائے؟ تین خُدا ہی کیوں ہیں اور ایک کیوں نہیں؟ میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ تثلیث کو بیان کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ بہت پیچیدہ ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ وہ تین ہیں لیکن وہ ایک میں تین ہیں۔ بہت سے لوگ شاید یہ نہیں جانتے کہ تثلیِث کا لفظ خُدا کے کلام میں نہیں آیا ہے، البتہ ہم جانتے ہیں کہ کلام میں، خُدا باپ، خُدا بیٹے اور روح القدس کا ذکر ہے۔ اب اِس میں ہم یہ جانتے ہیں کہ وہ سب تین ہیں لیکن وہ ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ مسیحیوں کے لئے اور غیر مسیحیوں کے لئے سب سے پیچیدہ چیز یہ ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے؟ کہ تین خُدا کیسے ہو سکتے ہیں؟ اور اِس طرح ایک خُدا کیسے ہو سکتا ہے؟ اور کہ اُن میں سے کون خُدا ہے؟ کیا وہ تین ہیں یا ایک ہے؟

میں کہوں گا کہ دونوں باتیں سہی ہیں کیونکہ پاک کلام ہمیں یہ بتاتا ہے کہ خُدا باپ نے خُدا بیٹے کو بھیجا اور جب خُدا بیٹا زمین پر تھا تو اِس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ خُدا باپ پوری دُنیا پر اپنی رحمت کی بارش کر رہا تھا لیکن خُدا بیٹا بھی زمین پر اپنی رحمت برسا رہا تھا جہاں پر وہ اُس وقت تھا اور جب وقت آیا کہ یسوع مسیح آسمانی باپ کے ساتھ چلا جائے، تو اُس نے کہا کہ میں تمہارے لئے روح القدس چھوڑ کر جا رہا ہوں جو خُدا ہے اور تو اگرچہ خُدا باپ آسمان پر ہے، خُدا بیٹا اُس کے دہنہ ہاتھ پر ہے اور خُدا روح آج ہمارے ساتھ ہے۔ تو سب سے خوبصورت چیز جو ہمارے پاس ہے وہ خُدا کا روح ہے، چاہے وہ جسمانی حالت میں نہیں ہے لیکن جو اُس نے کیا، اُس نے اپنا مددگار چھوڑ دیا۔ وہ ہمارا وکیل ہے جس سے ہم دُعا کر سکتے ہیں اور وہ ہمارا شعور، رہنما، ہمارا راستہ ہے اور تو ایک سوال اور اُٹھتا ہے کہ تثلیِث صرف مسیحیت میں ہی کیوں ہے؟ کیوں خُدا کو نہیں پتا تھا کہ وہ کیا کر رہا ہے؟ اور ہم خُدا باپ پر مکمل طور پر ایمان رکھتے ہیں، ہم خُدا بیٹے پر ایمان رکھتے ہیں اور ہم خُدا روح پر ایمان رکھتے ہیں اور یہ بہت ضروری ہے کہ صرف ایک خُدا ہے۔

اِستثنا 6 باب 4- 5 آیت: ” سُن اے اسرائیل! خُداوند ہمارا خُدا ایک ہی خُداوند ہے۔ تو اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری طاقت سے خُداوند اپنے خُدا سے محبت رکھ ”۔

اور یہ میری طرف سے آج آپ کی حوصلہ افزائی ہے کہ آپ خُداوند سے اپنے پورے دل سے اور اپنی روح سے اور اپنے ذہن سے محبت کریں اور یہ جانتے رہیں کہ استثنا میں خُدا کہتا ہے کہ اے اسرائیل جو آپ اور میں ہیں، لیکن وہی جو صرف مسیحی ہیں، سُنو کے اسرائیل کا خُدا ایک خُدا ہے۔ یاد رکھیں کہ یہ خُدا کی طرف سے حوصلہ افزائی ہے کہ وہ ہمارا خُدا ہے اور باپ ہے اور بیٹا ہے اور اِس سے زیادہ وہ ہماری روح ہے جو ہمارے اندر ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ آپ نے آج کی تعلیم کو سیکھا ہو گا اور مجھے اُمید ہے کہ آپ جلد واپس آئیں گے۔ خُدا آپ کو برکت دے۔

ڈیوڈ مائکل سنتیاگو